واٹس ایپ نے صارفین کیلئے حیران کن فیچرز متعارف کروا دیئے

دنیا کی سب سے بڑی پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے حیران کن فیچرز متعارف کروا دیئے ہیں جس کے تحت اب صارفین ایک دوسرے کو موبائل نمبرز کی بجائے نام سے بھی تلاش کر سکیں گے جبکہ کال کے دوران سکرین شیئرنگ اور سٹیٹس کو Save کرنے کا آپشن بھی موجود ہوگا۔
پیغام رسانی کی ایپلیکیشن وٹس ایپ متعدد نئے فیچرز تیار کر رہی ہے جن میں نیا یوزر نیم اور ویڈیو کالز کے دوران سکرین شیئرنگ کا آپشن بھی شامل ہے۔اینڈرائیڈ کیلئے اس ایپ کے بیٹا ورژن 2.23.11.15 میں دیکھی گئی تبدیلیوں کی بنیاد پر ڈبلیو اے بیٹا انفو نے سب سے پہلے اطلاع دی کہ اس یوزر نیم سسٹم کے باعث صارفین اپنے اکاؤنٹ سے جڑے منفرد نام منتخب کر سکیں گے۔
اس کی مدد سے مستقبل میں صارفین ایک دوسرے کو نمبروں کی بجائے ناموں سے سرچ کر سکیں گے، امکان ہے کہ اس یوزر نیم کا استعمال کرتے ہوئے ہونے والی بات چیت اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوگی، ایپ کے 2.23.11.19 ورژن کے بیٹا ٹیسٹرز کو ایک نیا سکرین شیئرنگ فیچر بھی ملا، جس کے باعث صارفین ویڈیو کالز کے دوران مبینہ طور پر اپنی سکرین کا مواد شیئر اور کال کے حصے ریکارڈ کر سکتے ہیں۔
کچھ ٹیسٹرز نے ’سٹیٹس آرکائیو‘ فیچر ملنے کی بھی اطلاع دی، جو بزنس اکاؤنٹس تک محدود ہے، اس سے صارفین 24 گھنٹے بعد اپنے وٹس ایپ سٹیٹس کو محفوظ کر کے بعد ازاں مستقبل میں دوبارہ شیئر کر سکتے ہیں، لگتا ہے کہ یہ فیچرز ابھی تیاری کے مراحل میں ہیں اور ابھی تک تمام ٹیسٹرز کے لیے دستیاب نہیں، انہیں آہستہ آہستہ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
آئی او ایس اور اینڈروئیڈ کے لیے وٹس ایپ پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ کی خاطر نیا ’پاس ورڈ ریمائنڈر فیچر‘ اور میسج ڈرافٹ کے لیے پہلے سے بہتر سپورٹ بھی دیگر تبدیلیوں کا حصہ ہے۔
توقع ہے کہ نئے فیچرز سے ان صارفین کو مدد ملے گی جو شاید بات چیت کے درمیان میں جزوی طور پر لکھے گئے پیغامات کے بارے میں بھول جاتے ہیں۔ممکن ہے اینڈروئیڈ 2.23.11.19 اپ ڈیٹ کے لیے بیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے پر کچھ صارفین کو وٹس ایپ کی نچلی نیویگیشن بار میں کچھ معمولی تبدیلیاں نظر آئیں، لگتا ہے کہ ایک نیا آئیکون اور ویڈیو کالز کے دوران ایک پرامپٹ صارفین کو اپنی سکرین شیئر کرنے میں مدد کرتا ہے۔
فیچر کسی کی سکرین پر دکھائی جانے والی ہر چیز کو ریکارڈ کرتا اور اسے وصول کنندہ کے ساتھ شیئر کرتا ہے لیکن اگر وصول کنندہ پرانا وٹس ایپ ورژن استعمال کر رہا ہو تو ممکن ہے اسے شیئر کی گئی سکرین کا مواد نہ ملے تاہم، اس فیچر کی زیادہ تر لوگوں تک ممکنہ رسائی غیر واضح ہے کیونکہ یہ بڑی گروپ کالز میں کام نہیں کر سکتا۔

Back to top button