ورلڈکپ میں محمد شامی سب سےزیادہ وکٹیں لینے والے بھارتی باؤلرقرار

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی ون ڈے  ورلڈکپ میں بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔دواکتوبر کو ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے 33 ویں میچ  میں بھارت نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں 302 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔بھارت کے 358 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 18 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔

سری لنکا کے خلاف شاندار بولنگ کرکے 5 وکٹیں لینے کے بعد محمد شامی ون ڈے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔محمد شامی نے مجموعی طور پر 14 ولڈکپ مقابلوں میں 45 وکٹیں لی ہیں۔اس سے  قبل یہ اعزاز سابق بھارتی فاسٹ بولر ظہیر خان کے پاس تھا جنہوں نے 23 مقابلوں نے 44 وکٹیں لی تھیں۔

Back to top button