ورلڈکپ وینیوز کی تقسیم بھی بھارت میں سیاست کی نظر ہوگئی

کرکٹ میں بڑھتی ہوئی سیاست پر خود بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔ورلڈکپ وینیوز کی تقسیم بھی سیاست کی نظر ہونے پر بھارتی وزیر کھیل پھٹ پڑے۔رپورٹ کے ماطبق ورلڈکپ وینیوز کی تقسیم پر بھارتی پنجاب کو نظر انداز کرنے پر وزیر کھیل پھٹ پڑے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر کھیل پنجاب گرومیت سنگھ نے ورلڈکپ کے لیے موہالی کو میچ نہ دینے کو سیاسی فیصلہ قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ موہالی ٹاپ فائیو وینیوز میں شامل ہے لیکن میزبانی کے فیصلے سیاست کی نذر ہوگئے ہیں، یہاں تک کہ ایک پریکٹس میچ تک نہیں دیا گیا۔یاد رہے کہ اس اسٹیڈیم میں 2011 ورلڈ کپ کا پاک بھارت سیمی فائنل ایک بلاک بسٹر مقابلہ قرار دیا گیا تھا۔دوسری جانب اِن دور، راج کوٹ، رانچی اور ناگپور میں کرکٹ معاملات دیکھنے والوں نے بھی نظر انداز کیے جانے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
