وزارت داخلہ نے الیکشن  نتائج میں تاخیر کی وجوہات بتا دیں

وفاقی وزارت داخلہ نے الیکشن کے نتائج سامنے آنے میں تاخیر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابی نتائج مرتب کرنے میں تاخیر کا جائزہ لیا گیا ہے، انتخابی نتائج میں تاخیر رابطے میں مسائل کے باعث ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق عوام اور میڈیا کے متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز تک نتائج کی پروسیسنگ میں تاخیر سے متعلق خدشات کا جائزہ لیا گیا ہے، نتائج کی پروسیسنگ میں تاخیر سے متعلق خدشات کی وجہ رابطہ کی کمی کو قرار دیا گیا ہے، رابطے کی کمی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اٹھائی گئی جو احتیاطی تدابیر کا نتیجہ تھی۔

Back to top button