وزیراعظم اور ان کی چور کابینہ کی ضمانت کو تھوڑے دن باقی ہیں

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک مرتبہ پھر حکومت کو ننقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی چور کابینہ کی ضمانت کو تھوڑے دن باقی ہیں۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان نے وزیراعظم ، ان کے وزیر چوروں اور مافیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ این آر او دے کر عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش نہ کی جائے ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 800 ارب کی چینی، 600 ارب کا آٹا، 122 ارب کی ایل این جی، 126 ارب کی بی آر ٹی، 500 ارب سے زائد ادویات سمیت ہزاروں ارب کی ڈکیتی پر چور عمران صاحب اینڈ مافیا کا یوم حساب قریب ہے۔
ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ عمران خان اور ان کے اے ٹی ایمز کی ہزاروں ارب کے سکینڈل اور کرپشن کی سزا عوام کاٹ رہے ہیں، ابھی کچھ سکینڈلز سامنے آئے ہیں، عوام کے سامنے اصل ہوشربا کرپشن کی داستان آنا ابھی باقی ہیں۔
