وزیراعظم کا خود عوامی رابطہ مہم چلانے کا اعلان
بلدیاتی سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانے اور اپوزیشن کی حکومت مخالف مہم کا راستہ روکنے کے لیے وزیراعطم عمران خان نے خود عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان چند ہفتوں کے دوران پنجاب میں دو جبکہ دیگر صوبوں میں ایک ایک بڑے جلسوں سے خطاب کریں گے ، بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے عمران خان نے اپنے وزرائے اعلی سمیت وفاقی وصوبائی وزراءکے تمام تر تحفظات اور مشوروں کو ”ویٹو“ کرتے الیکشن تیاریاں شروع کرنے کا حکم دے دیا۔
لارڈ میئر لاہور کیلئے موجودہ وفاقی وزیر توانائی میاں حماد اظہر کو ”گرین سگنل“ دیا گیا ہے ، بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تحریک انصاف کے وزرائے اعلی اور گورنرز سمیت وفاقی و صوبائی وزراء نے وزیر اعظم کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی کہ اس وقت مہنگائی کی صورتحال حکومت کے حق میں نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بیلجیئم : ٹیسٹ ٹیوب بچوں کی پیدائش پر جرمانہ
تاہم وزیراعظم عمران خان نے حکم دیا کہ ہر صورت الیکشن منعقد کیا جائے گا ، اس حوالے سے موزوں بلدیاتی اُمیدواروں کی تلاش کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
