کرونا نے مزید 7 افراد کی جان لے لی

ملک بھر میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 0.71 فیصد تک گر گئی ہے ۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 35 ہزار 176 ٹیسٹ کیے گئے ، 252 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور کرونا مثبت کیسز کی شرح 0.71 فیصد رہی جبکہ ملک بھر میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 475 تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تدفین سے پہلے فٹبالر میراڈونا کا دل کیوں نکال لیا گیا؟

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر گزشتہ کرونا کے باعث 7 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 28 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے جبکہ کرونا کے 958 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

Back to top button