وزیراعظم کی زلزلہ متاثرین کو ہنگامی بنیاد پر امداد فراہم

وزیراعظم عمران خان نے زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کا حکم دے دیا۔
وزیر اعظم نے تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو ریلیف کی فراہمی میں حکومت بلوچستان کو تمام ممکنہ معاونت کی فراہم کرنے اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی۔
خیال رہے بدھ اور جمعرات کی شب بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور ضلع ہرنائی اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔
رات گئے آنے والی اس قدرتی آفت کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے۔
زلزلے سے سرکاری عمارتوں سمیت متعدد رہائشی و تجارتی عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ 100 سے کچے مکانات بالکل منہدم ہوگئے۔
