شادی اچھا عمل ہے لیکن ابھی نہیں کر رہی،

اداکاری کے بجائے بولڈ انداز، سوشل میڈیا پوسٹس اور اپنے بیاانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ شادی ایک بہترین عمل ہے مگر ان کا فی الحال نئی زندگی شروع کرنے کا ارادہ نہیں۔
ہانیہ عامر نے گزشتہ برس اپریل میں شادی کے لیے خود کو کم عمر قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ابھی ان کی شادی کی عمر نہیں ہوئی، وہ تاحال بچی ہیں۔
اس سے قبل وہ اپنے تعلقات اور منگنی کی افواہوں کی وجہ سے بھی خبروں میں رہ چکی ہیں، تاہم انہوں نے واضح طور پر کبھی کسی سے محبت کا اعتراف نہیں کیا۔
اور حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ ان دنوں رومانس کے لیے کسی کی تلاش میں نہیں ہیں۔
ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کا پسندیدہ شادی شدہ جوڑا گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کا ہے۔
