وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے 3 مشیر اور معاون خصوصی مستعفی

خیبر پختونخوا کابینہ سے دو معاونین خصوصی نے استعفے دیدیئے۔ مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی، مشیر توانائی اور مشیر ایکسائز نے اپنے عہدے چھوڑ دیئے.
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر ضیاء اللہ بنگش اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنا استعفی وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کو بھیج دیا۔ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ میرے اوپر حلقے کی ذمہ داریاں بہت ہیں اور میں اپنے حلقے پر زیادہ توجہ دینا چاہتا ہوں۔ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان کو اپنا استعفی پیش کر دیا ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے ضیاء اللہ بنگش کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضیاء اللہ بنگش کے استعفے کی کوئی اور وجوہات نہیں، انہوں نے اپنی کچھ ذاتی مصروفیات کی وجوہات بتائی ہیں۔
وزیراعلی کےمشیربرائے انرجی حمایت اللہ اور وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سیدغازی غزن جمال بھی مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال تک وزیراعلی کی قیادت میں محکمہ ایکسائز میں بہتری لانے کی ہرممکن کوشش کی لیکن معاملات اب بس سے باہرہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی اپنی ٹیم کے مذکورہ ارکان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔ دو سے تین وزراء کےاستعفے بھی آسکتے ہیں۔
خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں بھی کی جا رہی ہیں۔ زرائع کے مطابق بیرسٹر سیف کو صوبائی کابینہ میں شامل کر کہ اطلاعات کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ کابینہ سے تین مزید استعفے بھی آ سکتے ہیں۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے خلاف بغاوت کے الزام میں نکالے گئے عاطف خان اور شکیل خان کو دوبارہ قلمدان دیئے جائینگے جبکہ علی امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین کو بھی کابینہ میں قلمدان سونپا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button