وزیرداخلہ کی اے این ایف ہیڈ کوارٹرآمد،یادگاہ شہدا پرحاضری دی

وزیرداخلہ محسن نقوی کی اے این ایف ہیڈ کوارٹر آمد ،یادگاہ شہدا پرپھول چڑھائے،فاتحہ خوانی کی۔

وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید نے خیر مقدم کیامحسن نقوی نے یادگار شہداء پر پھول رکھے. فاتحہ خوانی کی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی زیر صدارت اے این ایف ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا۔وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے  کم وسائل و افرادی قوت کے باوجود پاکستان بھر میں ڈرگ مافیا کے خلاف موثر کارروائیوں پر اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا۔نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ڈرگ مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا فیصلہ،جامع پلان بھی طلب کرلیا۔

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ سرکاری و نجی یونیورسٹیز۔ کالجز اور ہاسٹلز میں  منشیات خصوصا آئس کی خرید و فروخت روکنے کے لئے بھرپور کارروائی کی جائے گی۔اس ضمن میں صوبوں سے مشاورت کی جائے گی اور اعتماد میں لیا جائے گا۔وفاقی و صوبائی محکموں کا مشترکہ اجلاس رواں ماہ کے آخر میں  منعقد ہو گا۔صوبوں کے وزراء ایکسائز اور آئی جیز پولیس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے منشیات کی آن لائن خرید و فروخت روکنے کے لیے بھی پلان طلب کرلیا۔

وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی  نےاے این ایف کو سائبر ڈرگ کنٹرول میکنزم تیار کرنے کی ہدایت کردی

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ منشیات خصوصا آئس کی لعنت نے کئی خاندان تباہ کر دئیے ہیں۔منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کے لئے فوری طور پر کثیر الجہتی اقدامات کرنا ہوں گے۔اپنے بچوں کے لیے سب نے پوری قوت اور پختہ عزم سے اس لعنت کے خلاف جہاد کرنا ہے۔  آج ہم نے اس لعنت کے خاتمے میں اپنا حصہ ڈال دیا تو یہ بہت بڑا کار خیر ہو گا۔

وفاقی وزیرداخلہ  و  انسداد منشیات محسن نقوی کو اے این ایف کی کارکردگی ۔ افعال کار اور آپریشنز کے بارے بریفنگ دی گئی

وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے لان میں پودا لگایا

وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا  اور اے این ایف کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

Back to top button