وزیر اعظم کا صدر کو فون، عیدکی مبارکباد دی

وزیر اعظم شہباز شریف نےعید الضحیٰ کے پرمسرت موقع پر صدر مملکت عارف علوی کو ٹیلی فون کیا اورانہیں عیدکی مبارک باد دی ، صدر نے بھی انہیں عید کی مبارکباد دی۔

عید الضحیٰ کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے سیاسی رنجشوں بالاطاق رکھتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کو فون کیا، انہیں عید کی مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم نے عید الاضحی کے مبارک موقع پر صدر مملکت کو مبارکباد دی، صدر مملکت نے بھی وزیراعظم کو عید پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کے ساتھ خیرسگالی جذبات کا اظہار کیا۔

دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ پر مشکلات کے شکار بھائیوں بہنوں کی مدد کی جائے۔

انکا کہنا تھا نے پاکستانیوں سمیت تمام امت مسلمہ کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یتیموں، بیواوں اور ناداروں کی مدد کرکے ہم اس عظیم دن کا حق ادا کر سکتے ہیں۔

شہباز شریف نےکہا عیدالاضحیٰ کے موقعے پر عوام کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے متعلقہ ادارے مستعدی سے فرائض انجام دیں۔

ادھر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد دی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عیدالاضحٰی کے مبارک موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالمِ اسلام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستانی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کی عبادات، حج و قربانیاں قبول فرمائے۔

صدر علوی نے کہا کہ قربانی اور ایثار کا جذبہ عالمگیر اور آفاقی تاثیر کا حامل ہے، دنیا کی کوئی قوم ایثار اور قربانی کے جذبے کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی۔ اُنہوں نے کہا کہ قربانی کا اصل مقصد اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لیے نفسانی خواہشات کی قربانی ہے۔

Back to top button