وزیر اعظم کی شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر روسی صدر پیوٹن سے ملاقات

وزیر اعطم شہباز شریف کی قازقستان کے دار الحکومت آستانہ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی جس میں  دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس میں شرکت کےلیے قازقستان کے دار الحکومت آستانا پہنچے جہاں ان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات بھی ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر پیوٹن سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا، پاکستان کے روس کے ساتھ باہمی تعلقات ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جیوپولیٹیکل صورت حال سے متاثر نہیں ہوں گے،  روس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر کام کریں گے، روس کے ساتھ تجارت کو ایک ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔

Back to top button