وزیر اعلیٰKPKعمرا ن کا آلہٰ کار بننے کے بجائے امن پر توجہ دیں

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال باعث تشویش ہے، وزیراعلیٰ محمود خان عمران خان کا آلٰہ کار بننے کے بجائےامن وامان کی صورتحال پر سنجیدگی سے توجہ دیں اور اپنے صوبے میں زیادہ اور زمان پارک میں کم وقت گزاریں۔
ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے شہید اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دہشت گردوں کی مذمت کی ہے ساتھ ہی شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال باعث تشویش ہے، وزیراعلی امن وامان کی صورتحال پر سنجیدگی سے توجہ دیں، اپنے صوبے میں زیادہ اور زمان پارک میں کم وقت گزاریں، وزیراعلی خیبر پختونخوا فتنہ عمران کا آلہ کار بننے کے بجائے عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داریاں پوری کریں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کے پی پولیس پر دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ نیک شگون نہیں، پولیس پر حملے ہو رہے ہیں تو عوام کے تحفظ کا کیا حال ہوگا؟ عوام کی حفاظت، پولیس کی استعداد میں اضافے کے لیے وفاق خیبر پختونخوا حکومت کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، خیبر پختونخوا حکومت شہداء کے خاندان کو شہدا پیکیج کی جلد فراہمی یقینی بنائے، اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
