وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی نائب وزیر اعظم کیساتھ ملاقات

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی چینی نائب وزیراعظم  سے ملاقات جوہری توانائی سمٹ برسلز کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرابلوچ کےمطابق اسحاق ڈار اور   چینی نائب وزیر اعظم ژانگ گو چنگ  کی ملاقات  برسلز میں جوہری توانائی کے پہلے سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائینز پر ہوئی۔چینی نائب وزیر اعظم ژانگ اور وزیر خارجہ ڈار نے روایتی ‘پاک چین تمام موسموں میں آزمودہ تزویراتی شراکت پر مبنی شراکت داری پر مبنی تعلقات کو سراہا ۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق فریقین نے آئرن فرینڈشپ نظریہ پر مبنی دوستی کو مثالی اور منفرد تعلقات کے طور پر سراہا۔انہوں نے سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں پاک چین دیرینہ تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

Back to top button