وسیم اکرم کا عمران خان کیساتھ مزے کرنے کے انکشاف

1992 کی ورلڈ کپ فاتح پاکستانی ٹیم کا حصہ رہنے والے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان بے شک ایک سخت مزاج کپتان تھے لیکن میں نے ان کے ساتھ ہمیشہ خوشگوار وقت گزارا اورمزے کیے۔ غیر ملکی ٹی وی انٹرویو کے دوران لیجنڈ بائولر وسیم اکرم نے بتایا کہ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں عمران خان نے مجھے جنوبی امریکا کے ایک ویران جزیرے پر چھوڑ دیا تھا۔ وسیم اکرم نے مضحکہ خیز لمحات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان سخت کپتان تھے لیکن میں نے ان کے ساتھ بہت مزے کیے، گراؤنڈ سے باہر اپنا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ لیجنڈ کرکٹر نے انہیں کھیل کے ابتدائی دنوں میں کہا کہ ‘چلو نائٹ کلب چلتے ہیں’۔ میں نے کہا، میں تیار ہوں کپتان، پھر ہم ایک کلب چلے گئے، جہاں انہوں نے ایک گلاس دودھ کا آرڈر دے دیا جو میرے لیے عجیب تھا لیکن کلب میں عمران خان سے مصافحہ کرنے کے لیے بہت سی لڑکیوں کو وہاں دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ وہاں سے عمران خان کی ایک دوست ہمیں اپنے پرائیوٹ جہاز میں جنوبی امریکا کے ایک جزیرے پر لے گئی، جس کی پرواز 45 منٹ کی تھی۔ اسکے بعد عمران اور انکی دوست خاتون ‘گپ شپ’ کرنے کے لیے گھر کے اندر چلے گئے اور مجھے باہر چھوڑ دیا، میں ایک جزیرے کے بیچوں بیچ کھڑا تھا، اور جہاز کے بغیر ہوٹل واپس بھی نہیں جا سکتا تھا۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم خود بھی کافی عرصہ تک پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں، تاہم وہ عمران کی کپتانی کو نہیں بھول پائے۔ جب بھی موقع ملتا ہے وہ عمران کے ساتھ گزارے خوشگوار لمحات کاذکر ضرور کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ وسیم اکرم 1992 میں عمران خان کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ایک اہم رکن تھے۔ انہوں نے حال ہی میں اعتراف کیا تھا کہ ایک زمانے میں انہیں نشے کی لت لگ گئی تھی جس سے انہوں نے اپنی پہلی بیوی ہما کی موت کے بعد جان چھروائی۔

Back to top button