لکس سٹائل ایوارڈز میں کس کس نے کامیابی حاصل کی؟

لکس سٹائل ایوارڈز کی 21ویں تقریب کے دوران جہاں شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے، وہیں انہوں نے سٹیج پر پرفارمنس دے کر شائقین کو بھی محظوظ کیا، تقریب کے دوران فلم، ٹیلی وژن، میوزک اور فیشن کی 26 کیٹیگریز میں جیتنے والوں کو ایوارڈز دیے گئے۔ اداکار فیروز خان کو بھی بہترین ’ویوورز‘ ٹی وی اداکار کا ایوارڈ دیا گیا حالانکہ انکی نامزدگی پر کئی شوبز شخصیات نے لکس ایوارڈ منتظمین کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، فیروز خان پر اپنی سابق اہلیہ علیزے فاطمہ کی جانب سے گھریلو تشدد کے الزامات کے بعد تنقید کی جا رہی ہے اور شوبز انڈسٹری میں ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا تھا۔
تقریب میں حدیقہ کیانی وہ واحد اداکارہ بنیں، جنہوں نے ٹی وی کے شعبے میں دو ایوارڈز جیتے۔
فلم آف دی ایئر کا ایوارڈ "کھیل کھیل میں” کو دیا گیا، بیسٹ ایکٹریس کا ایوارڈ اداکارہ سجل علی کے حصے میں آیا، بلال عباس خان بہترین اداکار قرار پائے، نئی سوچ کو فلم پلے بیک آف دی ایئر قرار دیا گیا، چپکے چپکے بہترین ٹی وی پلے رہا، بیسٹ ٹی وی ایکٹر ’کرٹکس‘، احمد علی اکبر، بیسٹ ایکٹریس ’کرٹکس حدیقہ کیانی، بیسٹ ایکٹر ’ویوورز چوائس‘ فیروز خان، بیسٹ ایکٹریس ’ویوورز چوائس عائزہ خان، بیسٹ ٹی وی ڈائریکٹر کاشف نثار رہے۔
بیسٹ ٹی وی پلے رائٹ کے لیے ہاشم ندیم کو پری زاد کے لیے قرار دیا گیا، بیسٹ پلے چپکے چپکے، بیسٹ لانگ سیریل: رنگ محل، بیسٹ اوریجنل ساؤنڈ ٹریک خدا اور محبت، بیسٹ امرجنگ ٹیلنٹ حدیقہ کیانی کو قرار دیا گیا۔ برانڈ آف دی ایئر: حسین ریہار، میک اپ اینڈ فیشن آرٹسٹ آف دی ایئر سنیل نواب، ماڈل آف دی ایئر نمرا جیکب، فیشن فوٹو گرافر، ویڈیو گرافر آف دی ایئر: یاسر ڈار، سٹائل آئکون آف دی ایئر فوزیہ امان، میوزک پروڈیوسر آف دی ایئر: عبداللہ صدیقی، میوزک یوتھ آئیکون آف دی ایئر: خواجہ دانش سلیم، سنگر آف دی ایئر علی ظفر، سانگ آف دی ایئر افسانے ینگ اسٹنر، بیسٹ لائیو پرفارمنس آف دی ایئر نتاشا بیگ کو قرار دیا گیا۔
