وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، آپریشن ’عزم استحکام‘ پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اہم اجلاس میں آپریشن ’عزم استحکام‘ پر وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن ’عزم استحکام‘ شروع کرنے کے حوالے سے کابینہ سے منظوری لی جائےگی، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بعض تجاویز کو واپس لینے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ ہفتے کو وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر مرکزی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کےلیے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری دی گئی تھی۔

Back to top button