ووٹر کی تفصیلات بتانے والی ایس ایم ایس سروس متاثر

ملک بھر میں موبائل فون سروس بند ہونے سے الیکشن کمیشن کا مانٹیرنگ سسٹم اور شکایات سیل بھی متاثر ہوا ہے۔
موبائل فون سروس معطل ہونے سے عوام کو پولنگ کی معلومات حاصل کرنے کی ایس ایم ایس سروس 8300 بھی
متاثر ہو گئی ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں بعض مقامات پر پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں جبکہ وزارت داخلہ کی درخواست پر پی ٹی اے نے ملک بھر میں موبائل فون سروع عارضی طور پر معطل کر دی جس کے باعث پولنگ ایجنٹس اور پولنگ عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔
