وکیل قتل کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی حکمِ امتناع کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی کی وکیل عبدالرزاق شر کے قتل میں نامزدگی کے خلاف حکمِ امتناع کی استدعا مسترد کر دی۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیئرمین پی ٹی آئی کی وکیل عبدالرزاق شر کے قتل میں نامزدگی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

Back to top button