وہ پاکستانی اداکارائیں جنہوں نے اپنا وقار برقرار رکھا

شوبز کی چکا چوند ہی ایسی ہے جس سے بچ پانا ممکن نہیں، لیکن آج بھی شوبز انڈسٹری میں کچھ نام ایسے ہیں جنہوں نے اپنا وقت برقرار رکھا، جن سے کسی بھی قسم کی غیر مہذب حرکت یا بات نا کبھی منصوب ہوئی اور نا کبھی کسی کی ہمت ہوئی کہ ایسا کچھ ان کے نام سے جوڑے۔
آج ہم مضبوط کردار والی شوبز کی ان اداکاراؤں کا ذکر کریں گے جنہوں نے اس انڈسٹری میں بھی اپنا وقار برقرار رکھا اور اپنے نام کی لاج رکھی۔
صنم جنگ
صنم جنگ وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے وی جے کی حیثیت سے انڈسٹری میں قدم رکھا لیکن ان کی معصومیت اور گریس اس وقت سے لے کر آج تک قائم ہے۔ ان کی پروقار شخصیت کی وجہ سے انہیں دل مضطر اور دیگر بڑے ڈراموں میں کام کرنے کا موقع ملا اور آج تک وہ جتنے بھی پراجیکٹس میں نظر آئیں ان کی شخصیت میں کبھی بھی شہرت یا گلیمر کا لالچ نہیں دکھائی دیا، حد تو یہ ہے کہ مارننگ شو میں جہاں لازم ہے خود کو بہت ساری چھچھوری حرکتوں کا حصہ بنانا، وہاں بھی وہ کامیابی سے بغیر کسی منفی شہرت لئے لوگوں کے دلوں پر راج کرتی رہیں، اس کے پیچھے ان کے والدین کی تربیت بھی شامل ہے جنہوں نے کبھی انہیں سلیبریٹی کی حیثیت سے نہیں بلکہ صرف اپنی بیٹی کے طور پر ہی دنیا کے سامنے رہنے کی عادت ڈالی۔
یمنیٰ زیدی

زمیندار گھرانے سے تعلق رکھنے والی یمنیٰ کے چہرے کی معصومیت کے حساب سے ہی انہیں کردار دیئے جاتے ہیں اور وہ ہر کردار کے ساتھ بہت ہی گریس کے ساتھ انصاف کرتی ہیں، اپنے پہناوے اور اپنی شخصیت سے وہ بالکل واضح انداز میں یہ پیغام دیتی نظر آتی ہیں کہ انہیں اپنی حدود کا بہت اچھی طرح علم ہے۔
سمیعہ ممتاز

سادہ چہرے اور معصومیت سے بھرپور سمیعہ ممتاز آپ کو بہت ہی محتاط انداز میں کام کرتی نظر آئیں گی، وہ ڈراموں کی بھرمار کی قائل نہیں اور بہت ہی کم اور مخصوص ڈراموں میں کام کرتی ہیں، ان کے چہرے پر کبھی بناوٹی مسکراہٹ یا اداکاری میں کوئی بناوٹ نظر نہیں آئی، ان کی شخصیت کو دیکھ کر ہی محسوس ہوجاتا ہے کہ وہ اپنی حدود میں رہنے کی قائل ہیں-
آئزہ خان

سادہ چہرے والی آئزہ خان ایک مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور بڑی بہن کی حیثیت سے انہوں نے یہ وقار قائم رکھا کہ آج ان کے چھوٹے بہن بھائیوں کو بھی اسی فیلڈ میں آگے بڑھنے کی اجازت ملی، انہوں نے آنے کے کچھ عرصے بعد ہی شادی کرلی اور کسی بھی قسم کے اسکینڈل سے کوسوں دور رہیں، ان کے چہرے اور باتوں میں کسی بھی قسم کی بناوٹ نہیں اور وہ آنے والی لڑکیوں کےلئے مثال ہیں کہ میڈیا میں بہت گریس اور پروقار شخصیت کے ساتھ بھی کامیابی کے عروج کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔
سارہ خان

سارہ خان کو ایک عرصہ تک آغا علی کے ساتھ بھی جوڑا گیا لیکن ان کی شخصیت میں شامل وقار نے انہیں کسی بھی قسم کی منفی سوچ سے دور رکھا، انہوں نے کبھی بھی گلیمر اور خوامخواہ کی دوستیوں سے زیادہ اپنی اداکاری اور اپنی معصوم شخصیت سے شہرت حاصل کی، ان کی پروقار شخصیت بھی اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ وہ انڈسٹری میں آنے وای لڑکیوں کےلئے ایک مثال ہیں-
