ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ گئی
کالی آندھی دبئی کے راستے کراچی پہنچی۔ اس موقع پر سیکوریٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے ۔ مقامی ہوٹل آمد پر تمام کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔
جمعہ کو نیشنل سٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن ہوگا ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 13 تا 22 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی ۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں کالی آندھی کی قیادت نکولس پوران کرینگے جبکہ ون ڈے میچز میں شائی ہوپ کپتان کے فرائض انجام دیں گے ۔
کیرون پولارڈ انجری کے سبب سیریز سے دستبردار ہو گئے ۔ ٹی ٹوئنٹی میں ان کی جگہ رومان پاول اور ون ڈے میں ڈیورنڈ تھامس کو شامل کیا گیا،13 دسمبر کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ شام 6 بجے کھیل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا حکومت صحافیوں کو لاپتہ کرنے والوں کے ساتھ کھڑی ہے؟
14 دسمبر کو دوسرا 16 دسمبر کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کا آغازشام 6 بجے ہوگا، 18 دسمبر کو پہلا ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 20 دسمبر کو ہوگا جبکہ22 دسمبر کو تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔
