ٹرمپ بہروپیا ہے جو ایرانی عوام کی حمایت کا دکھاوا کرتا ہے

تہران میں 2012 کے بعد پہلی مرتبہ جمعے کی نماز کی امامت کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بہروپیا ہے جو صرف ایرانی عوام کی حمایت کا دکھاوا کرتا ہے۔
ذرائع کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ قوم کی پیٹھ پر زہریلا خنجر گھونپے گا، امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل کی ہلاکت کے بعد اس کے جنازے پر لوگوں میں غم و غصہ ایرانی عوام کا اپنے وطن سے محبت کا اظہار تھا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے داعش کے خلاف لڑنے والے سب سے موثر کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی پر بغداد میں بزدلانہ حملہ کیا۔رد عمل میں ایران نے عراق میں امریکی فوج پر بیلسٹک میزائل سے حملے کیے تھے تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
بعد ازاں ایران نے یوکرین کے مسافر طیارے کو تہران ایران پورٹ سے ہوا میں اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر ہی گرادیا تھا جس کے بتیجے میں طیارے میں سوار تمام افراد، جن میں زیادہ تر تعداد ایرانیوں کی تھی، جاں بحق ہوگئے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے طیارے کو گرائے جانے کے واقعے کو تلخ حادثہ’ قرار دیا اور کہا کہ اس کی وجہ سے ایران کو اتنا ہی افسوس ہوا ہے جتنا اس کے دشمنوں کو خوشی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے دشمن اس حادثے کو استعمال کرتے ہوئے ایران، پاسداران انقلان اور مسلح افواج پر سوالات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اتنے کمزور ہیں کہ وہ ایران کو گھٹنوں پر کبھی نہیں لاسکتے، ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے مگر امریکا سے نہیں۔
خیال رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے پاس ملک کا سب سے اعلیٰ عہدہ 1989 سے ہے اور تمام اہم فیصلوں میں ان کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button