ٹک ٹاک استعمال کرنے والے باز رہیں ورنہ نتائج بھگتنا ہوں گے

بدنام زمانہ ٹک ٹاک گرلز حریم شاہ اور صندل خٹک کی جانب سے شیخ رشید کی گندی گفتگو پر مبنی ویڈیو اور آڈیو سامنے لانے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹِک ٹاک اور ٹوئٹر استعمال کرنے والوں کو اپنی حُدود پار کرنے سے باز رہنا چاہیے ورنہ وہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ تاہم شیخ صاحب نے یہ نہیں بتایا کہ کیا فون پر بدنام زمانہ لڑکیوں سے کہانیاں ڈالتے ہوئے گندی گفتگو کی جانی چاہیے۔
یاد رہے کہ حریم شاہ نے سب سے پہلے شیخ رشید کی ایک ویڈیو کال لیک کی تھی جس میں شیخ رشید کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ آپ تو ماضی میں مجھے ننگا ہوکر بھی دکھاتے رہے ہیں اور اب لفٹ ہی نہیں کروا رہے۔ شیخ رشید کی ویڈیو کال لیک کرنے کے بعد ایک انٹرویو میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میری شیخ صاحب سے دوبارہ بات ہوئی وہ مجھ سے کافی ناراض تھے۔ بعد ازاں حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ شیخ رشید نے میری لاہور والی ایک دوست کے ساتھ نکاح متعہ کر رکھا ہے لہذا وہ میرے بہنوئی لگتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا تھا کہ اگر وہ جھوٹی ہیں تو شیخ رشید انکے سامنے آئیں اور قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کے حلفاً اس بات کی تردید کریں۔
بعد ازاں حریم شاہ اور شیخ رشید کی ایک آڈیو کال منطر عام پر لائی تھی جس میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیر ریلوے نے اپنے شادی نہ کرنے کی ایسی وجہ بیان کی کہ سننے والوں کے سر بھی شرم سے جھک جایئں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو کال میں شیخ رشید کا بتانا تھا کہ پڑوسیوں کے ڈر کی وجہ سے انھوں نے شادی نہیں کی۔ کہنے لگے کہ بندہ اس عمر شادی کرکے خود باہر کام پر جائے اور پیچھے سے پڑوسی مزے کریں۔ کیا فائدہ ایسی شادی کا۔ میں نے شادی اپنے لئے کرنی ہے پڑوسیوں کے لیے نہیں۔
شیخ رشید نے تا حال حریم شاہ کی طرف سے وائرل آڈیو یا ویڈیو کے حوالے سے کوئی واضح مؤقف نہیں اپنایا تاہم اپنے حالیہ انٹرویو میں انھوں نے ٹوئٹر اور ٹک ٹاک صارفین کو حدود میں رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹِک ٹاک اور ٹوئٹر استعمال کرنے والوں کو اپنی حُدود میں رہنا چاہیے ورنہ انہیں نتائج بھگتنے کے لئے بھی تیار رہنا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ سوشل میڈیا معلومات کی حد تک ہونا چاہیے اور ذہنی انتشار اور خلفشار پیدا کرنے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
ایک سوال پر انھوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹک ٹاک اور ٹوئٹر پر پابندی کا معاملہ زیر غور نہیں آیا۔ حکومت سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ شیخ رشید نے مزید بتایا کہ ’وہ ٹک ٹاک اورٹوئٹر نہیں دیکھتے لیکن جو لوگ دیکھتے ہیں وہ زیادہ خوشحال نہیں پریشان ہی رہتے ہیں کیونکہ انھیں کوئی نہ کوئی مسئلہ رہتا ہے۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ گذشتہ دنوں شیخ رشید سمیت کئی حکومتی شخصیات کی ویڈیوز، آڈیوز اور کال ریکارڈنگز سامنے لائیں تھیں جس کے بعد سرکاری حلقوں میں ہلچل مچ گئی تھی۔چند روز قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے نے بھی ایک شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک انتظامیہ سے رابطہ کیا تھا اور ٹک ٹاک سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button