ٹی 20 ورلڈ کپ: نیدر لینڈزکو بنگلا دیش کے ہاتھوں 9 رنزسے شکست

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں نیدر لینڈز کو بنگلا دیش کے ہاتھوں 9 رنزسے شکست ہوگئی۔

آسٹریلوی شہر ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور صرف 15 کے مجموعی اسکور پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

کھیل کے دوران وقفے وقفے سے نیدر لینڈز کے کھلاڑی آؤٹ ہوتے گئے۔ کولن ایکرمن 62 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔

دریں اثںا بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کے خلاف مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، عفیف حسین 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈزکا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں دیکھا ہے کہ دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم کامیاب رہی ہے۔ نیدر لینڈز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ہم بھرپور ٹیم ہیں تاہم میچ کے دن اچھا کھیلنے کی ضرورت ہے۔

Back to top button