اداکارہ نادیہ جمیل سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں کیوں؟


اداکارہ نادیہ جمیل سوشل میڈیا پر مداحوں سے گفتگو کے دوران شادی کی پیشکش پر بھونڈا جواب دینے کے بعد تنقید کی زد میں آ گئی ہیں، شادی کی پیش کش کرنے والے ادھیڑ عمر شخص کو دیئے گئے جواب پر مداحوں نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ وہ اتنا سخت رد عمل نہ دیتیں تو اچھا ہوتا، نادیہ جمیل نے ٹوئٹر پر شادی کی پیش کش کرنے والے ادھیڑ عمر شخص کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک ایموجی کا استعمال کیا اور اس بندے کی ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے قے کرنے والی ایموجی استعمال کی تھی۔

مداحوں نے نادیہ سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ انہوں نے اتنا سخت رد عمل کیوں دیا؟ نادیہ جمیل کو ادھیڑ عمر شخص نے تب شادی کی پیش کش کی جب اداکارہ نے ایک ٹوئٹ میں اپنے سوشل میڈیا دوستوں کو اپنا خاندان قرار دیا، نادیہ نے ٹوئٹ میں سوشل میڈیا مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے مشکل وقت میں تب ان کا ساتھ دیا جب وہ کینسر جیسے موذی مرض کے ساتھ جنگ لڑ رہی تھیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ سوشل میڈیا صارفین ان کے خاندان کی طرح ہیں، جن سے وہ ملنا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر چائے پینا بھی پسند کریں گی۔
اداکارہ نے تمام لوگوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ہمیشہ اپنے سوشل میڈیا مداحوں کی مشکور رہیں گی اور مشکل وقت بھی انہیں خوشی فراہم کرنے کی کوشش کرتی رہیں گی۔

نادیہ جمیل کی ٹوئٹ پر درجنوں افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، تاہم جاوید احمد ہکڑو نامی بابے نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کو شادی کی پیش کش کردی۔ا س شخص نے کما ڈھٹائی سے نادیہ جمیل کی تصویر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پنجابی میں لکھا کہ ’او سائیں، کیا ساڈے نال ویاہ کرو گے، تاہم نادیہ نے قے والی ایموجی بنا کر اسے انکار کیا۔ اداکارہ کو شادی کی پیش کش کرنے پر لوگوں نے اس شخص کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں شرم دلاتے ہوئے کہا کہ نادیہ شادی شدہ ہیں اور بچوں کی ماں ہیں۔ لیکن کچھ مداحوں نے اداکارہ سے شکوہ کیا کہ وہ شادی کی پیش کش کرنے والے شخص کو نرم الفاظ میں بھی منع کر سکتی تھیں۔ اسکے علاوہ وہ اسکی ٹوئیٹ کو نظر انداز بھی کر سکتی تھیں مگر انہیں اس شخص کے لئے قے والی ایموجی نہیں استعمال کرنی چاہیے تھی۔

Back to top button