اینکررابعہ انعم کی اپنا منہ چھوٹا کروانے کی کوشش


معروف نیوز اینکر اور ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے اپنی شادی اور بچے کی پیدائش کے بعد بڑھتے ہوئے وزن پر تو قابو پا لیا ہے لیکن اب ڈاکٹر شائستہ واحدی کی مدد سے وہ اپنا منہ چھوٹا کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ شائستہ واحدی ماضی میں خود بھی ٹی وی میزبان رہی ہیں اور مارننگ شو کرتی رہی ہیں۔

عام طور پر ڈائٹنگ کرنے والے افراد بڑی مشکل سے اپنے جسم کا وزن کم کرتے اور باڈی کو متوازن بناتے ہیں، لیکن اس دوران وہ اپنے چہرے پر موجود چربی کو کم نہیں کر پاتے ہیں۔ میزبان رابعہ انعم نے بتایا کہ کیمرہ ہمارے بالکل چہرے کے سامنے ہوتا ہے۔ جب میں سنجیدہ ہوتی ہوں تو چہرہ صحیح لگتا ہے مگر جب ہنستی ہوں تو میری ڈبل چن نکل آتی ہے، چنانچہ میں نے اپنے چہرے کو بھی جسم کی طرح پتلا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ رابعہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنا وزن بھی شائستہ واحدی کی مدد سے کم کیا تھا اور اب اپنے چہرے کو بھی انہی کی مدد سے چھوٹا کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں تاکہ وہ سمارٹ اور خوبصورت نظر آئیں۔ ماضی میں رابعہ انعم جیو ٹی وی سے وابستہ رہی ہیں لیکن شادی اور بچے کی پیدائش کے بعد اپنا وزن بڑھ جانے کی وجہ سے پریشان تھیں لہذا انہوں نے دوبارہ سے ٹی وی پر آنے سے پہلے اپنا چہرہ بھی اپنے جسم کی طرح سے دبلا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رابعہ انعم کی ٹریٹمنٹ کے دوران ڈاکٹر شائستہ لودھی نے بتایا کہ اکثر لوگ جتنی بھی ڈائیٹنگ کر لیں ان کا چہرہ پتلا نہیں ہوتا کیونکہ ان کے خاندان میں ہی چہرہ زرا بھاری ہوتا ہے۔ ایسے لوگ تصویر کھنچواتے ہوئے پیچھے ہٹ جاتے ہیں تاکہ منہ چھوٹا نظر آئے، شائستہ نے بتایا کہ بڑے منہ والوں کے علاج کے طریقہ کار کو ‘ہائی فو’ یا ’’ہائی انٹینسیٹی فوکسڈ الٹراساؤنڈ‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس ٹریٹمنٹ میں چہرے کی لٹکی ہوئی جلد دوبارہ سے ٹائٹ کی جاتی ہے، اس کے علاوہ جلد سے جھریاں ختم کرنے اور ڈبل چن کو مٹانے کے لیے سرجری ہوتی ہے۔ ہائی فو ٹریٹمنٹ کے مختلف سیشنز مشین کے ذریعے ہوتے ہیں۔

اس ٹریٹمنٹ میں مریض کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہوتی، ڈاکٹر شائستہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ٹریٹمنٹ کروانے سے پہلے ڈاکٹر سے ضرور معلومات حاصل کریں کیونکہ ضروری نہیں کہ ہر مریض کو ہائی فو سوٹ کرے، مختلف کلینکس پر اس ٹریٹمنٹ کی قیمت الگ ہوتی ہے، عام طور پر ہائی فو سیشن 30 ہزار سے شروع ہوتے ہیں اور 80 ہزار یا اس سے زیادہ تک بھی جا سکتے ہیں۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ رابعہ انعم اپنا منہ چھوٹا کروانے کے بعد ٹی وی پر کب نظر آتی ہیں۔

Back to top button