ٹی20 ورلڈکپ: انگلینڈ اورآسٹریلیا کا میچ بارش کی نذرہوگیا

ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کا ایک اور اہم انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جانے والا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شیڈول دونوں ٹیموں کے درمیان اہم میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا، بارش کے باعث گراؤنڈ کے کئی مقامات پانی کی وجہ سے نرم پڑگئے تو امپائرز نہ میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین میچ نہ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے، جس کے ساتھ گروپ اے کی صورتحال مزید دلچسپ ہوگئی ہے،گروپ اے میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آئرلینڈ، آسٹریلیا 3، 3 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلی، دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ سری لنکا اور افغانستان کے 2،2 پوائںٹس کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
یاد رہےکہ اس سے پہلے ٹی20 ورلڈکپ میں آج ہونے والا آئرلینڈ اور افغانستان کا مقابلہ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا، ورلڈکپ میں گروپ اے کا یہ تیسرا مقابلہ ہے جو بارش کے باعث منسوخ کرنا پڑا۔
