پانامہ پیپرز کیس میں ایشوریہ رائے کی عدالت میں طلبی
معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کو پانامہ پیپرز کیس میں نئی دہلی کی عدالت میں طلب کر لیا گیا، اداکارہ کی عدالت حاضری پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے وائرل رہے۔
ایک صارف گرپریت گیری والیا نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’ایشوریا رائے بچن اس وقت ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ) کے دفتر میں ہیں۔ اب اصل کون بنے گا کروڑپتی شروع ہوگا۔
بالی ووڈ سٹار بگ بی نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا کہ سچ ایک ایسی چیز ہے جب ٹوٹتا ہے تو آواز نہیں آتی لیکن اس کی گونج زندگی بھر سنائی دیتی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق کوئی میڈیا ڈرامہ نہیں اور آپ تو ویسے بھی ای ڈی کے دفتر پہنچ چکی ہیں۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔’بیوچنگ بچنز‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے لکھا کہ میری قانون کی پابندی کرنے والی سچی ملکہ اس تحقیات سے سر اونچا کرکے نکلے گی۔
ایشوریا کے ناقدین پر تنقید کرتے ہوئے صارف نے مزید لکھا کہ باقی سب ان کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز نیوز چینلز پر دیکھ کر محظوظ ہوتے رہیں۔
