پرائز بانڈز کیش کروانے کی مدت میں 31 مارچ تک توسیع
پرائز بانڈز کیش کروانے کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری، جس کے مطابق 7500، 15000 25000 اور 40000 روپے کے پرائز بانڈز کیش کرانے کی مدت میں اکتیس مارچ 2022ء تک بڑھا دی گئی ہے۔
پرائز بانڈز کو پریمیم پرائز بانڈز اور سیونگ سرٹیفکیٹس سے تبدیل کیا جا سکتا ہے، پرائز بانڈز کو بینک الفلاح لمیٹڈ، الائیڈ بینک لمیٹڈ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ اور نیشنل بینک آف پاکستان کی برانچز میں میں تبدیل کرایا جا سکتا ہے۔
تاہم اوورسیز پاکستانیوں نے پرائز بانڈز کے لئے مزید وقت مانگا کیونکہ کرونا وائرس کی وجہ سے عائد سفری پابندیوں کی وجہ سے ان کیلئے پاکستان کا سفر ممکن نہیں۔
پرائز بانڈز کو مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی سفارشات پر کیا گیا، حکومت نے جون 2019ء میں ان پرائز بانڈز کو بند کر دیا تھا۔
