ایران امریکاکشیدگی،سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 3.6فیصدکی کمی ریکارڈ

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے اثرات پاکستان سٹاک ایکسچینج پر بھی واضح طور پر نظر آ رہے ہیں اور پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 3 اعشاریہ 6 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ روز کی طرح آج بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 6535 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 73 ہزار 391 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا اور مارکیٹ میں 3.6 فیصد کمی دیکھی گئی۔

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور برینٹ خام تیل کی قیمت 86.90 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں آج بھی سونے کی قیمت میں 5 ہزار  روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 4 ہزار 801 روپے کم ہوکر 3لاکھ 63 ہزار 628 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 56 ڈالر کم ہوکر 4017 ڈالر فی اونس ہے۔

Back to top button