وزیراعظم کی سعودی عرب پرحوثی باغیوں کےحملوں کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے پاکستان گزشتہ رات برادر ملک سعودی عرب پرحوثی باغیوں کے کیے گئے کھلے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کے قابلِ مذمت اقدامات سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، ان اقدامات سے خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچانے کا خدشہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے لیے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان اس نازک گھڑی میں برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام، سلامتی اور افہام وتفہیم کے لیے مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے ابہا ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں نے میزائل حملے کیے تھے۔

 

Back to top button