پنجاب اسمبلی: مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف قرارداد جمع

استحکامِ پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما اور رکنِ پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی۔
رہنما آئی پی پی شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن کے مطابق قومی سلامتی کے ادارے کو تنقید کا نشانہ بنانا افسوسناک اور غیرذمے دارانہ ہے۔
قرار داد میں مزید کہاگیا ہےکہ ریاستی اداروں کےخلاف اشتعال انگیز بیانات قومی مفاد کے منافی ہیں۔فوج اور سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، پوری قوم اپنے ملک کے دفاعی اداروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی ہے۔
راولاکوٹ:کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کا حملہ، رینجرز اہلکار شہید
یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ہفتے کے روز قصور میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عسکری حلقوں پر سیاست میں مداخلت کا الزام عائد کرتےہوئے شہدائے وطن کی قربانیوں کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی جس پر سیاسی حلقوں نے ان پر سخت الفاظ میں تنقید کی ہے۔
