راولاکوٹ:کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کا حملہ، رینجرز اہلکار شہید

 

 

 

 

راولا کوٹ آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں نے سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مذموم ایجنڈے میں ناکامی کےبعد آج صبح کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں نے متیال میرہ بس ٹرمینل راولاکوٹ کے قریب شہری آبادی پر فائرنک کی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پولیس نے امن و امان کی صورتِ حال کنٹرول کرنے کےلیے پیش قدمی کی تو پولیس کو بھی نشانہ بنایاگیا۔پولیس کی مدد کےلیے تعینات رینجرز کی نفری صورت حال کو کنٹرول کرنے کےلیے موقع پر پہنچی تو کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں نے فائرنگ کردی۔

ذرائع نےبتایا ہےکہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔

دوسری جانب آزاد جموں و کشمیرکے امن و امان کو تباہ کرنےاور افراتفری پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانونی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے،آزاد کشمیر حکومت نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے قانون شکنی کرنےوالے انتشاری عناصر کے خلاف زیروٹالرنس کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق انتشاری کمیٹی کے سابقہ مقدمات کی واپسی کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا،میرپور پولیس نے دوبارہ قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے،توڑ پھوڑ،جلاؤ گھیراؤ اور اہلکاروں پر حملوں سے متعلق مقدمات کو دوبارہ فعال کیاگیا ہے۔

کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ نیٹ ورک سمیت گرفتار : وزیر داخلہ سندھ

میرپور آزادجموں و کشمیر پولیس کےمطابق آزادکشمیر حکومت کی جانب سے مقدمات کی واپسی کا نوٹیفکیشن منسوخ ہونے کےبعد نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے۔

 

 

Back to top button