پاکستانی کرکٹر یاسر شاہ ریپ کیس میں نامزد
قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ اور ساتھی فرحان کو ریپ کیس میں نامزد کر لیا گیا، دونوں افراد پر متاثرہ لڑکی کی رشتہ دار کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں مدعی نے موقف اپنایا کہ میں اسلام آباد کی رہائشی ہوں، یکم جون 2021ء کو کرکٹر یاسر شاہ کی دعوت پر میں اپنی 14 سالہ بھانجی کیساتھ لاہور گئی۔ واپس کے دو تین ماہ بعد میری بھانجی کی طبعیت خراب رہنے لگی،
میرے بار بار پوچھنے پر اس نے بتایا کہ یاسر شاہ کے گھر اس کے دوست نے میرا موبائل نمبر لیا اور کچھ دنوں بعد فون پر اس سے دوستی کا دعویٰ کرنے لگا۔
ایف آئی آر کے مطابق یاسر شاہ نے بھی مجھے بہلا پھسلا کر شیشے میں اتارا، 14 اگست کو جب وہ ٹیوشن کیلئے جا رہی تھی تو راستے میں اسی فرحان نامی شخص نے مجھے گاڑی میں بٹھایا اور اپنے فلیٹ پر لے گیا۔
جہاں اس نے زبردستی گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی، فرحان نامی شخص نے مجھے دھمکی دی کہ اگر اس واقعے سے متعلق کسی کو بتایا تو میں تمہاری ویڈیو کو وائرل کر دوں گا۔
فرحان نے لیگ سپنر یاسر شاہ سے بھی اسی وقت دھمکی دلوائی، کہ وہ قومی کرکٹر ہے، شکایت کی صورت میں کسی بھی مقدمے میں پھنسا دے گا۔
