مائیکل جیکسن کی بایوپک عالمی باکس آفس پر ہٹ ہوگئی

کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم ’مائیکل‘ نے عالمی باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک ارب ڈالرز سے زائد کی کمائی کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

فلم ریلیز کے صرف 12 ہفتوں میں فلم نے دنیا بھر میں 1.001 ارب ڈالرز کا بزنس کرکے بایوپک فلموں کی تاریخ میں نئی مثال قائم کر دی۔

باکس آفس اعداد و شمار کے مطابق فلم کی مجموعی آمدنی میں 629.8 ملین ڈالرز بیرونِ ملک جبکہ 371.8 ملین ڈالرز شمالی امریکا سے حاصل ہوئے۔ اس غیر معمولی کامیابی کے بعد ’مائیکل‘ عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرنے والی دنیا کی پہلی بایوگرافیکل فلم بن گئی ہے

 

Back to top button