پاکستان، امریکہ کے دفاعی مذاکرات کے دوسرے دور کا کل سے آغاز

پاکستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور کل سے واشنگٹن میں شروع ہو رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور 13 سے 16 فروری تک واشنگٹن میں شیڈول ہے، دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی مذاکرات کا پہلا دور جنوری 2021ء میں پاکستان میں ہوا تھا۔

پاکستانی وفد کی قیادت چیف آف جنرل سٹاف کریں گے، پاکستانی وفد میں وزارت خارجہ، جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز اور تین سروسز ہیڈ کوارٹرز کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔

امریکی ملٹری ایجنسی ٹیم کی نمائندگی انڈر سیکرٹری آف ڈیفنس آفس کریں گے، دفاعی مذاکرات کے دوران دو طرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Back to top button