پاکستان اور افغانستان ون ڈے سیریز کے امکانات ختم ہوگئے

پاکستان اور افغانستان ون ڈے سیریزکے منسوخ ہونےکا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنےکے لیے سری لنکا میں 10 دن کا لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے جس کے باعث آئندہ ماہ پاک افغان کرکٹ سیریز ہونے کے امکانات ختم ہوگئے۔

خیال رہے کہ  پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 3 سے 9 ستمبرکے درمیان سری لنکا میں ہونی ہے جس کی میزبانی افغانستان نے کرنی ہے۔ذرائع کے مطابق  پاک افغانستان سیریزکے لیےحتمی فیصلہ کل متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سیریزکی میزبانی کی پیشکش کی تھی تاہم افغانستان نے پاکستان کی پیشکش مسترد کردی تھی۔

Back to top button