پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور مقبوضہ کشمیر میں کئی ماہ سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث رواں سال یوم یکجہتی کشمیر معمول سے ہٹ کر منایا جائے گا۔ پورا ملک آج ايک بار پھر کشميريوں کو يقين دلا رہا ہے کہ آزادی کی جدو جہد ميں پاکستان پوری طرح ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی آج کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے نمائندوں کو قراداد بھی پیش کی جائے گی ۔ وزیراعظم عمران خان کشمیريوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظفر آباد جائیں گے جہاں وہ وہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
اس دن کی مناسبت سے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجراء بھی کیا جائے گا جب کہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کو ملانے والے تمام پلوں کوہالا، منگلا، ہولار اور آزاد پتن کے مقام پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں ریلیوں سے صوبائی وزیراعلیٰ خطاب کریں گے جب کہ ہر ضلع کی سطح پر ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانی تقاریب کے ذریعے کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button