پاکستان سٹاک میں مثبت سرگرمیاں، 100 انڈیکس میں 332 پوائنٹس اضافہ

پاکستان سٹاک میں آج کاروباری سرگرمیاں مثبت رہیں، 100 انڈیکس میں 332 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
کاروبار کے اختتام پر پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد 47 ہزار 750 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی چال 530 پوائنٹس کے احاطے میں رہی جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 47 ہزار 994 رہی۔
حصص بازار میں 25 کروڑ شیئرز کا کاروبار 12 ارب 79 کروڑ روپے میں طے ہوا۔ دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن 39 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 105 ارب روپے ہے۔
