پاکستان سیاحت کےلیے بہترین ملک قرار

عالمی سطح پر پاکستان کےلیے ایک اور اعزاز عالمگیر شہرت یافتہ کاروباری میگزین فوربز میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں 2020 میں سفر کےلیے 10 بہترین ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام بھی شامل کرلیا۔ میگزین کی فہرست میں آرمینیا، چاڈ، ایریٹریا، گوئٹے مالا، منگولیا اور سعودی عرب بھی شامل ہیں۔
میگزین کے مطابق پاکستان کی جانب سفر کرنے کی لوگوں میں دلچسپی بڑھ رہی ہے بالخصوص برطانوی شہزادہ اور شہزادی کے حالیہ دورے کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوا ہے اور پاکستان ایڈونچر کےلیے سب سے بہترین مقام ہے۔ یہاں قدیم سندھی تہذیب موجود ہیں جو 4 ہزار سال پرانی ہیں اور لاہور جیسے خوبصورت شہر ہیں جہاں قلعے، مساجد اور دیگر مقامات ہیں جب کہ سب سے اہم یہاں کے نظارے ہیں جو شمالی علاقوں کے ہیں، 3 بڑے پہاڑی سلسلے یہاں آپس میں ٹکراتے ہیں۔
پاکستان ٹریکنگ، پہاڑوں پر بائیکس چلانا، رافٹنگ یا صرف ثقافتی سیاحت کےلیے بہترین مقام ہے۔ پاکستان کے انفراسٹرکچر میں بہت بہتری آئی ہے، نئی سڑکیں، نئی سرنگوںTunnels) (کی وجہ سے سفر کا وقت بھی کم ہوگئی ہے جب کہ خطے میں نئے پرتعیش ہوٹل بھی کھل رہے ہیں۔گزشتہ سال بھی پاکستان امریکی جریدے کونڈے ناسٹس کی چھٹیوں میں سفر کرنے کےلیے بہترین مقام کے طور پر سامنے آیا تھا۔
دسمبر کے مہینے میں سفری میگزین وانڈر لسٹ نے بھی پاکستان کے 9 مقامات کو 2020 میں ایڈنچر کےلیے بہترین قرار دیا تھا۔ ان مقامات میں ہمالیہ کی وادیاں اور مٹی کے آتش فشاں شامل ہیں۔
