پاکستان میں تاجک تاجروں سے ہر ممکن تعاون کریں گے،

وزیر اعظم عمران خان نے ملک کی آبادی کا تذکرہ کرتے ہوئے زور دیا کہ پاکستان کی تاجر برادری تاجکستان کے کاروباری طبقے کو مدعو کرے گی اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان میں ان کی آمد سے صنعتی ترقی ہوگی اور اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کریں۔

دوشنبے میں پاکستان اور تاجکستان مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بزنس فورم کا مقصد دونوں ممالک تاجروں کے درمیان روابط پیدا کرنا ہے، ہمارے ساتھ 67 کمپنیاں ساتھ ہیں جو مختلف شبعہ میں کام کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی بہت مہنگی ہے اور امید کرتے ہیں کہ پن بجلی سے متعلق تاجکستان کی تکنیکی صلاحیت سے فائدہ اٹھائیں سکیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین جتنی تجارتی سرگرمیاں ہوں گی دونوں ممالک کو اتنا ہی فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا پاکستان میں تاجر برادری کو درپیش متعدد مسائل دور کردیے ہیں، اور کاروباری سرگرمیوں کو مزید فعال اور ان کے لیے بہتر حالات پیدا کرنے کے لیے مزید کوششیں جاری ہیں۔

Back to top button