پاکستان میں سٹار لنک سیٹلائٹ کا خوبصورت نظارہ

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں سٹار لنک سیٹلائٹ کا نظارہ دیکھا گیا۔
سٹار لنک سیٹلائٹ کا نظارہ دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا گیا جس نے دیکھنے والوں کو حیرانی میں مبتلا کر دیا۔
پاکستان میں سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف حصوں میں اسٹار لنک سیٹلائٹ دیکھی گئی جسے شہریوں نے کیمرے میں قید بھی کیا۔
سٹار لنک سیٹلائٹ اسپیس ایکس کا پراجیکٹ ہے، سٹار لنک دنیا بھر میں بنا کسی تعطل کے تیز ترین انٹرنیٹ سروس مہیا کرتا ہے اور سٹار لنک ابھی 40 ممالک میں انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کر رہا ہے۔
