کرونا سے مزید 4 افراد جان کی بازی ہارگئے

کرونا سے مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے، 24 گھںٹوں کے دوران 98 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

این آئی ایچ کے جاری اعداد شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 15 ہزار 554 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 160 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

قومی ادارۂ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 98 مریضوں کی حالت نازک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.03 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

Back to top button