پاکستان میں معاشی نمو کیلئے ڈالر کا ہونا ضروری ہے

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی نمو کیلئے ڈالر کا ہونا ضروری ہے۔
وزیرخزانہ کا سٹاک مارکیٹ کے دورے پر گفتگو میں کہنا تھاکہ ڈالر ہوں تو باقی دنیا سے چیزیں خرید کر پاکستان لائیں اور اسے خرچ کریں، معاشی نمو بڑھ جائے گی۔ ڈالر ختم تو نمو ختم اور پھر آئی ایم ایف کی مدد مانگنی پڑ جائے گی۔حکومت وقت رواں مالی سال کے اختتام تک آئی ایم ایف کے ساتھ نیا معاہدہ کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر میڈیا نے نئے پروگرام پر بات چیت کیلئے رضامندی کا بھی اظہار کردیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ نئے معاہدے کے بعد کیا ہوگا؟
