پاکستان کا برطانیہ سے نواز شریف کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے دعوے کے مطابق پاکستان نے برطانیہ سے نواز شریف کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کر دیا ہے
برطانوی اخبار کے مطابق وزیراعظم کے مشیر مرزا شہزاد اکبر نے برطانوی حکام کو خط لکھا ہے کہ جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط میں شہزاد اکبر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت پر لازم ہے کہ وہ سابق نواز شریف کو پاکستان بھیجنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ امید کرتے ہیں کہ برطانوی حکومت کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرنے میں پاکستان کی معاونت کرے گی۔نواز شریف علاج کےلیے بیرون ملک گئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے نواز شریف کو وطن واپس لانے کےلیے برطانوی حکومت کو خط لکھا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے زیرو آور میں نواز شریف کو وطن واپس لانے پر بات چیت ہوئی اور مختلف پہلوں پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے برطانوی حکومت کوخط لکھنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کےلیے اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احتساب کا عمل بلا تفریق جاری رہے گا، اپوزیشن کو احساس ہوچکا ہے کہ این آر او نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں اپنے کیسز سے توجہ ہٹانے کےلیے اداروں کو متنازع بنا رہی ہیں لیکن حکومت اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔ اسی سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کےلیے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے جاری ہیں۔ ڈاکٹر بابر اعوان نےکہا کہ نواز شریف کی ایکسٹرڈیشن کےلیے 3مراحل میں کام ہو رہا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے باضابطہ ایکسٹرڈیشن کی درخواست کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button