پاکستان کا ورلڈ کپ کے میچز بھارت کے بجائے نیوٹرل مقام پرکھیلنے کاامکان

دبئی میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے ایشیاکپ کے لیے نیا فارمولا پیش کیا جس کے مطابق ایشیا کپ کے بھارت کے میچز کسی تیسرے ملک میں ہوں جب کہ باقی ٹیموں کے مقابلے پاکستان میں ہوں۔
ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ اے سی سی جلد اس حوالے سے اعلان کر دے گی ۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اگر ایشیا کپ کے فارمولے پر عمل ہوا تو پاکستان بھارت میں رواں سال نومبر میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کے میچز بھی تیسرے ملک میں کھیلےگا، کیونکہ اس فارمولے پر عمل کی صورت میں پاکستان ٹیم بھی رواں برس ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔
پی سی بی نے آئی سی سی اور اے سی سی حکام کو اس سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے ورلڈکپ میچز کے لیے سری لنکا اور بنگلا دیش زیر غور ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اس فارمولے کے تحت ایشیاکپ اور ورلڈکپ ہی نہیں بلکہ 2025 میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی بھی کھیلی جائےگی۔
