پاک بحریہ مضبوط فورس، ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری

پاک فوج کے سپہ سالارجنر قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کا دفاع کرنے والی مضبوط فورس ہے اوریہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں پاکستان نیوی وار کالج کے 51 ویں پی این سٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کی جانب سے دی جانے والی جنگی تربیت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قومی سلامتی کے چیلنجوں سے مہارت سے نمٹنے میں مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری اور قربانیوں کی شاندار روایات سے بھری ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق آرمی چیف نے جیواسٹریٹیجک ماحول، قومی سلامتی کے چیلنجز اور جوابی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی۔ علاوہ ازیں جنرل قمر جاوید باوجوہ نے شہدا پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

بیان کے مطابق پاکستان نیوی وارکالج پہنچنے پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Back to top button