پتّوں کو فن پاروں میں بدلنے والا انوکھا مصور

جاپان کا ایک مصور درخت کے پتوں کو تصویری فن پاروں میں بدل کر دنیا کو حیران کررہا ہے۔ لیکن اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ ’’ریتو‘‘ نامی اس نوجوان نے دراصل ایک ذہنی بیماری سے لڑنے کےلیے پتّوں کو کاٹ کر تصویریں بنانا شروع کی تھیں اور آہستہ آہستہ وہ اس کام کا ماہر بنتا چلا گیا۔
lito leafartist 02 1606477542اس وقت سوشل میڈیا پر ’’ریتو‘‘ کے ہزاروں مداح ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ lito_leafart کے ذریعے وہ دنیا کے سامنے اپنے فن کے نمونے پیش کرتا رہتا ہے۔
lito leafartist 03 1606477546جاپان کے ایک مقامی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ریتو کا کہنا تھا کہ وہ ’’اے ڈی ایچ ڈی‘‘ نامی بیماری کا شکار ہے جس میں کسی ایک چیز پر توجہ مرکوز کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔
lito leafartist 04 1606477550اسی کیفیت سے چھٹکارا پانے کےلیے ریتو نے درختوں سے پتے توڑے اور انہیں کاٹ کر مختلف شکلیں دینا شروع کردیں۔ ایسی ایک تصویر بنانے میں اسے کئی گھنٹے لگ جاتے تھے لیکن اے ڈی ایچ ڈی کی شدت بہت کم ہوجاتی تھی۔
lito leafartist 05 1606477554وقت کے ساتھ ساتھ اس کی مہارت بڑھتی گئی جبکہ نفسیاتی مرض بھی کم سے کم ہوتا چلا گیا۔
آج وہ روزانہ کم از کم ایک فن پارہ بناتا ہے، جو ایک طرح سے اس کےلیے علاج کی حیثیت رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button