پرانی خامیاں دور: واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ آ گئی

دنیا بھر میں مقبول میسجنگ سروس واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ ورژن کےلیے ایک نئی ویب اپ ڈیٹ متعارف کروادی۔
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والے سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق پچھلے بیٹا ورژن میں جو بگ یعنی نقائص تھے ان سب کو دور کر دیا گیا ہے اور اسے پلے اسٹور پر بھی ڈال دیا گیا ہے۔ ویب بیٹا انفو کے مطابق اگر آپ (صارف) بیٹا ٹیسٹر نہیں ہیں تو ہم اس ورژن کو اپ ڈیٹ کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔ اگر آپ بیٹا ٹیسٹر ہیں تو، آپ کو 2.21.2.19 کو اپ ڈیٹ نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ اسے تمام عام صارفین کےلیے متعارف کروایا گیا ہے۔ سائٹ کے مطابق نان بیٹا یوزر بھی اینڈرائڈ پیج پر جا کر 2.21.2.19 اپ میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق جان سکتے ہیں۔ یہاں یہ بات بھی غور طلب ہے اگراس فیچر کو پچھلے بیٹا ورژن کےلیے متعارف کروایا گیا ہے تو، یہ بات وثوق سے نہیں کہی جاسکتی ہے اپ ڈیٹ 2.21.2.19 ہر ایک کےلیے دستیاب ہوگی یا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button